Wednesday, February 23, 2011

اور خدا کہتا ہے کے وہ اپنے بندوں پر  ان کی برداشت سے زیادہ بوجھہ نہیں ڈالتا.. شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ  جتنی برداشت ہے بوجھہ بھی اتنا اٹھانا ہوگا ، کم ظرفوں کو بوجھہ بھی کم ملتا ہے ،عالی ظرفوں کو برداشت بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے

Friday, February 18, 2011

انسان کی اقسام

جانوروں کی اقسام معلوم اور کسی تعداد میں ہیں جب کہ انسانوں کی اقسام لاتعداد ہیں اور غیر معلوم

Thursday, February 17, 2011

وبائی احساس

وبا ضروری نہیں کہ کسی بیماری ہی کی ہو ، کچھ احساسات یا سوچیں  بھی ایک انسان سے دوسرے تک کسی وبا کی طرح منتقل ہوتے ہیں، جیسے اچھائی ، یا اداسی یا مسکراہٹ..

Monday, February 7, 2011

جہدِ مسلسل


زندگی مسلسل جنگ ہے، اپنی اچھائی پر قائم رہنا مسلسل اور تھکا دینی والی جنگ ہے اور اپنے دل کو ہر شکوے شکایت سے، چاہے وہ لوگوں سے ہو یا الله سے، پاک رکھنے کا نام صبر ہے