Wednesday, May 25, 2011

کمزور انسان

جب انسان خود کو کمزور سمجھنے لگتا ہے ، وہ اپنا حق چھوڑ دیتا ہے, دوسروں کو اسے غصب کرنے کی اجازت دے دیتا ہے یا پھر دوسری صورت میں دوسروں کا حق بھی مارنے لگتا ہے

Sunday, May 22, 2011

سایہ اور چھائوں

سایے بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں، عمارتوں کے سایے ان ہی کی طرح بے مہر اور گرم، کچھ درختوں کے سایے ان ہی کی طرح چھدرے سے، دھوپ سے بھرے ،اور کچھ درختوں کے سایے ٹھنڈے اور گھنے.. اور اسی طرح ہر انسان کا سایہ کچھ مختلف ہوتا ہے.. دھوپ سے بھرا، گھنا،ٹھنڈا،تاریک یا روشن..اور شاید انسان جس سایے میں بیٹھتا ہے اس کا بہت  اثر بھی لیتا ہے ، بالکل اسی طرح جیسے انسان جن انسانوں کے سایے میں بیٹھتا ہے رفتہ رفتہ ان ہی جیسا بن جاتا ہے

Wednesday, May 4, 2011

فرعون را موسیٰ

فرعون کو موسیٰ کا سامنا کرنا پڑتا ہےمگر ہر فرعون کو نہیں، موسیٰ کوئی ایک ہوتا ہے ایک ہی بار آتا ہے اور اس سے پہلے کئی ہزار سال تک ہر فرعون کے گھر میں فرعون ہی پلتا ہے اور وہی اس کی جگہ لیتا ہے