Monday, November 12, 2012

میں خواب میں سیڑھیاں دیکھتی ہوں

کیوں ہے کہ جب بھی میں ایک سیڑھی چڑھ لوں پچھلی سیڑھی جادو کے زور سے ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہےاور قدم پھر سے گویا پہلی ہی سیڑھی پر دھرے ہوتے ہیں. سامنے زینہ در زینہ آسمان تک جاتی سیڑھیاں رہ جاتی ہیں. زمین  سے  جڑے رہنے کے لئے  ضروری نہیں کہ باہر سے کوئی آپ کو آپ کی اصل یاد دلا ے ، کوئی اندر بیٹھاہے جو بھولنے نہیں دیتا ،اور  یکایک اس سیڑھی کو غائب کر دیتا ہے  جسے آپ طے  کر چکے ہوتے ہیں.. اور وہ جو یہ زینے طے  کرنے میں آپ کو مدد دیتے ہیں،  جن کے سہارے آپ قدم بہ قدم چلتے ہیں، جو یقین دلاتے رہتے ہیں کہ یہ کامیابی آپ کی ہی تھی ، ان کا شکریہ مگر اس کا بے پناہ شکر کہ جو پچھلی سیڑھی کو تحلیل کر دیتا ہے ، زمین سے جوڑے رکھتا ہے

Wednesday, August 15, 2012

چھوٹا بڑا پن

بڑا وہ ہے جس کا بڑا پن دوسروں کو چھوٹا نہیں بنا دیتا

Monday, May 14, 2012

روشنی۔۔۔۔

روشنی تو روشنی ہے ، آلودہ غلیظ پانی پر بھی پڑے تو اس کو بھی جھلملا دیتی ہے ... دل جیسا بھی ہو اس کو کیوں نہ جھلملا دے گی ..

Thursday, May 3, 2012

لفظ بارش ہیں

لفظ بارش کی طرح ہوتے ہیں جو رحمت ہے۔ کم برسے تو زمین والے اسے ترستے ہیں،قحط کا شکار ہو جاتے ہیں اور جو بے تحاشا برسے تو سیلاب لے آتی ہے، زحمت بن جاتی ہے۔

اپنی خامی اپنی کوتاہی کا شعوراپنے گناہ اپنی خطا کا احساس بھی کیسی بے مثال نعمت ہے، جیسے مور کو اس کے پیر دکھائی دے جائیں۔یہ احساس انسان کے پیر زمین پر جما دیتا ہے،اسے انسان بنا دیتا ہے، ورنہ ہر خطا ہر خامی سے پاک ہونے کا احساس تو ہمیں خدائی کا دعویٰ کرنے پر اکسائے۔

Monday, March 26, 2012

انسان اور غیر انسانی کام

لفظ کچھ اصطلاحیں بھی عجیب ہوتی ہیں ، آخر غیر انسانی کام بھی تو انسان ہی کرتے ہیں..

Tuesday, January 10, 2012

برف اور آگ

برف بھی دور سے اچھی لگتی ہے.. آگ کی طرح..