Monday, November 12, 2012

میں خواب میں سیڑھیاں دیکھتی ہوں

کیوں ہے کہ جب بھی میں ایک سیڑھی چڑھ لوں پچھلی سیڑھی جادو کے زور سے ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہےاور قدم پھر سے گویا پہلی ہی سیڑھی پر دھرے ہوتے ہیں. سامنے زینہ در زینہ آسمان تک جاتی سیڑھیاں رہ جاتی ہیں. زمین  سے  جڑے رہنے کے لئے  ضروری نہیں کہ باہر سے کوئی آپ کو آپ کی اصل یاد دلا ے ، کوئی اندر بیٹھاہے جو بھولنے نہیں دیتا ،اور  یکایک اس سیڑھی کو غائب کر دیتا ہے  جسے آپ طے  کر چکے ہوتے ہیں.. اور وہ جو یہ زینے طے  کرنے میں آپ کو مدد دیتے ہیں،  جن کے سہارے آپ قدم بہ قدم چلتے ہیں، جو یقین دلاتے رہتے ہیں کہ یہ کامیابی آپ کی ہی تھی ، ان کا شکریہ مگر اس کا بے پناہ شکر کہ جو پچھلی سیڑھی کو تحلیل کر دیتا ہے ، زمین سے جوڑے رکھتا ہے

1 comment: