Friday, December 13, 2024

ترجمہ


 بہترین ترجمہ کی تعریف، بہترین الفاظ میں ہمیشہ یہی کی جاتی ہے کہ ’’یہ ترجمہ نہیں لگتا۔۔۔‘‘ بہترین مترجم وہی ہے جو اپنے ترجمہ میں خود کہیں دکھائی نہیں دیتا، Invisible ہوتا ہے۔ یہ ’’میں‘‘ کے بغیر کرنے والا کام ہے۔ یہ کام امانت داری کا تقاضا کرتا ہے۔ کتاب ہو یا کچھ بھی، مترجم کی اپنی سوچ، اپنی رائے، اپنا نظریہ، اس میں کہیں نہیں ہونا چاہیے۔ یہ خود نمائی کے بغیر کرنے والا کام ہے۔ خود کو مٹانا پڑتا ہے۔

بقول سلیم الرحمان صاحب، ’’یہ کام عاجزی، صبر اور انکسار مانگتا ہے۔‘‘



No comments:

Post a Comment