Wednesday, September 10, 2025

روزِ محشر

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ
وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
 
وہ روز جب مال کام آئے گا نہ اولاد، وہ روز جب کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔۔۔
وہ دن کہ جس کا آنا یقیناً طے ہے، جس دن سب نے اپنے رب کے حضور کھڑے ہونا ہے، اکیلے کھڑے ہونا ہے، تنہا جواب دہ ہونا ہے۔۔۔
تو کیوں نہ آج ہی سے، ابھی سے، اسی دنیا میں ہی، انسان اپنے رب کے سامنے، اس کے حضور یک و تنہا کھڑا ہوجائے۔۔۔ محشر کے روز کا یہیں سے آغاز کر دینے والے نفس کی قسم کھائی ہے میرے رب نے۔۔۔