Friday, December 24, 2010

عمل اور نیت


اگر عمل کا دارومدار نیت  پر ہے ..تو کیا کسی کا عمل اس کی نیت  کو ثابت کر دیتا ہے..

دنیا و دین دار

دنیا دار دوسروں کے حصّے کی خوشی بھی سمیٹ لیتا ہے .. اور دین دار اپنے حصے کی خوشی بھی بانٹ دیتا ہے

Friday, December 10, 2010

صفائی نصف ایمان


صفائی نصف ایمان ہے .. اور اگر دل صاف ہو، نظر صاف ہو، روح صاف ہو تو کیا ایمان کامل نہ ہو جائے..

Tuesday, December 7, 2010

عمل میں الف کا اضافہ


عمل میں ایک الف کے اضافے سے انسان عالم بن جاتا ہے.. اور یہ الف وہی  ہے جس کے  لئے کہا گیا "اکو الف مینوں درکا ر

Friday, December 3, 2010

بات صرف لاجواب کرتی ہے

بات قائل نہیں کرتی، بات صرف لا جواب کرتی ہے. دوسروں کو آپکی بات کا قائل آپ کا عمل کرتا ہے