Friday, July 29, 2011

لکھنا پڑھنا سننا بولنا

کتنے لوگ ہیں جو پڑھتے ہیں مگر لکھ نہیں سکتے، کتنے لوگ ہیں  جو لکھتے ہیں لیکن  پڑھ نہیں سکتے.. کتنے ہی لوگ ہے جو بولتے ہیں مگر دیکھ اور سن نہیں سکتے اور کتنے ہی لوگ ہیں جو دیکھتے اور سنتے ہیں مگر بولتے نہیں..

کیا ہی اچھا ہو اگر دیکھنے اور سننے والے بولنا  اور پڑھ سکنے والے لکھنا شروع کر دیں..اور جو لکھتے ہیں وہ پڑھنا شروع کر دیں

Wednesday, July 13, 2011

پیسہ

  یہ جہاں عجب جہاں ہے جہاں ہم پیسہ خرچ کر کے پیسہ کمانے کے طریقے سیکھتے ہیں اور جب ہم وہ طریقے سیکھہ لیتے ہیں تو  پھر ہمیں اس پیسے کو خرچ کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں...