Monday, May 14, 2012

روشنی تو روشنی ہے ، آلودہ غلیظ پانی پر بھی پڑے تو اس کو بھی جھلملا دیتی ہے ... دل جیسا بھی ہو اس کو کیوں نہ جھلملا دے گی ..

Thursday, May 3, 2012


اپنی خامی اپنی کوتاہی کا شعوراپنے گناہ اپنی خطا کا احساس بھی کیسی بے مثال نعمت ہے، جیسے مور کو اس کے پیر دکھائی دے جائیں۔یہ احساس انسان کے پیر زمین پر جما دیتا ہے،اسے انسان بنا دیتا ہے، ورنہ ہر خطا ہر خامی سے پاک ہونے کا احساس تو ہمیں خدائی کا دعویٰ کرنے پر اکسائے۔
لفظ بارش کی طرح ہوتے ہیں جو رحمت ہے۔ کم برسے تو زمین والے اسے ترستے ہیں،قحط کا شکار ہو جاتے ہیں اور جو بے تحاشا برسے تو سیلاب لے آتی ہے، زحمت بن جاتی ہے۔

Monday, March 26, 2012

لفظ کچھ اصطلاحیں بھی عجیب ہوتی ہیں ، آخر غیر انسانی کام بھی تو انسان ہی کرتے ہیں..

Tuesday, January 10, 2012

برف بھی دور سے اچھی لگتی ہے.. آگ کی طرح..

Friday, December 30, 2011

تو آج استاد محترم نے فرمایا (اور یاد رہے کہ  یہ وہ استاد محترم نہیں ہیں جنہوں نے فرمایا تھا کہ .... یہ مت دیکھ کہ کیا جانتے ہو ، یہ دیکھو کہ کس کو جانتے ہو) کہ ہر انقلابی باغی ہوتا ہے لیکن ہر باغی انقلابی بھی ہو یہ ضروری نہیں ، یہ بھی کہ انقلاب کی بنیاد نظریہ ہوتا ہے، عوام جس کا ذریعہ اور آلہ ہوتا ہے، اور رہنما جس کی بائی پروڈکٹ ..

تو یوں ہے کہ بغاوت ذہن سے نموپاتی یا پھوٹتی ہے ، اور نظریہ بھی ، ذہن سے پھوٹتا ہے اور پھر قلب پراترے اور زندگی پر نافذ ہوجائےتو انقلاب کی صورت اختیار کر لیتا ہے  ..انقلاب جو پھر زندگی اور معمول کا حصّہ بن جاتا ہے.. لیکن سوال یہ ہے کہ جہاں نظریہ ہی نہ ہو کوئی؟
تو جناب والاوہی بات مکرّر .. جب تک قلب نہ بدلے گا حالات نہ بدلیں گے..

Wednesday, December 14, 2011

سچ بولنے سچ لکھنے والے لوگ خود بھی سچے ہوں، ضروری نہیں ہے

Thursday, November 3, 2011

تمام انسان برابر ہیں اپنے حقوق میں ..لیکن تمام انسانوں کے فرائض برابر نہیں ہیں