اگر عمل کا دارومدار نیت پر ہے ..تو کیا کسی کا عمل اس کی نیت کو ثابت کر دیتا ہے..
یہ خود اپنی دریافت کا سفر ہے۔۔۔ تاریک گوشے میں بیٹھ کر روشن دنیا کو دیکھنے کا عمل۔۔۔
Friday, December 24, 2010
دنیا و دین دار
دنیا دار دوسروں کے حصّے کی خوشی بھی سمیٹ لیتا ہے .. اور دین دار اپنے حصے کی خوشی بھی بانٹ دیتا ہے
Friday, December 10, 2010
صفائی نصف ایمان
صفائی نصف ایمان ہے .. اور اگر دل صاف ہو، نظر صاف ہو، روح صاف ہو تو کیا ایمان کامل نہ ہو جائے..
Tuesday, December 7, 2010
عمل میں الف کا اضافہ
Friday, December 3, 2010
بات صرف لاجواب کرتی ہے
بات قائل نہیں کرتی، بات صرف لا جواب کرتی ہے. دوسروں کو آپکی بات کا قائل آپ کا عمل کرتا ہے
Saturday, November 13, 2010
طلوع
سورج کہیں غروب ہو رہا ہو تو زمین کے کسی دوسرے علاقے میں طلوع ہو رہا ہوتا ہے..ہم بھی جو یہاں غروب ہو رہے ہیں، عین ممکن ہے کسی اور جگہ کسی اور افق پر طلو ع ہو رہے ہوں
Thursday, October 28, 2010
روح کی پرواز
روح ہر بوجھ سے ہلکی ہو تبھی سوچ یا خیال پرواز کرتے ہیں.. اور یہ بوجھ منفی جذبے یا ضمیر کا بوجھ ہوتا ہے جو خیال کو پرواز سے روکتا ہے
Tuesday, October 26, 2010
Thursday, October 14, 2010
قدموں میں بچھنا
دوسروں کے قدموں میں ضرورت سے زیادہ بچھنے کی کوشش کی جائے تو دوسرےاکثر آپ کو قدموں ہی میں رکھہ لیتے ہیں
Tuesday, September 28, 2010
Friday, September 24, 2010
Friday, September 17, 2010
Saturday, September 4, 2010
حیرت
آئینہ دیکھتے ہوے آج خیال آیا، "میں" ان ہی آنکھوں سے باہر کی دنیا میں جھانکتی ہوں، ایک تنہا اندھیرے کونے میں بیٹھ کے دنیا کو دیکھتی ہوں، "میں" اس زبان اور کان کے ذریے اس دنیا سے رابطہ رکھتی ہوں.ان آنکھوں،زبان،کان کے پیچھے "میں" کہاں ہوں ؟ "میں" کون ہوں؟
Monday, August 23, 2010
درد کی طاقت اور وحدت
درد میں طاقت ہے اور اطمینان کی کیفیت میں بھی یہی طاقت ہے ,محبّت میں بھی یہی طاقت ہے ,یکسو کر دینے کی.. مرتکز کرنے اور ایک وحدت میں جوڑ دینے کی طاقت
Wednesday, August 11, 2010
Sunday, July 25, 2010
Thursday, July 15, 2010
Monday, June 28, 2010
Saturday, June 19, 2010
Wednesday, April 28, 2010
Monday, April 26, 2010
بارِ گناہ
نیکی خدا کے قریب کرتی ہے اور گناہ دور، لیکن یہ عجیب بات ہے کہ نیکی کا احساس خدا سے دور کر دیتا ہے اور گناہ کا احساس خدا کے قریب
Sunday, April 4, 2010
Friday, February 5, 2010
Tuesday, January 12, 2010
just thinking
her 'qabil' shaks zaroori nahin ke 'ehl' bhi ho....ehliyet achai se wabasta hai...aur zaroori nahin ke her 'qabil' shaks 'acha' aur asaani baantne wala bhi ho..haan magar woh jo apni 'mai' pe qabo paa lain..
Tuesday, January 5, 2010
Subscribe to:
Posts (Atom)