اور خدا کہتا ہے کے وہ اپنے بندوں پر ان کی برداشت سے زیادہ بوجھہ نہیں ڈالتا.. شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ جتنی برداشت ہے بوجھہ بھی اتنا اٹھانا ہوگا ، کم ظرفوں کو بوجھہ بھی کم ملتا ہے ،عالی ظرفوں کو برداشت بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے
یہ خود اپنی دریافت کا سفر ہے۔۔۔ تاریک گوشے میں بیٹھ کر روشن دنیا کو دیکھنے کا عمل۔۔۔
Wednesday, February 23, 2011
Friday, February 18, 2011
انسان کی اقسام
جانوروں کی اقسام معلوم اور کسی تعداد میں ہیں جب کہ انسانوں کی اقسام لاتعداد ہیں اور غیر معلوم
Thursday, February 17, 2011
وبائی احساس
وبا ضروری نہیں کہ کسی بیماری ہی کی ہو ، کچھ احساسات یا سوچیں بھی ایک انسان سے دوسرے تک کسی وبا کی طرح منتقل ہوتے ہیں، جیسے اچھائی ، یا اداسی یا مسکراہٹ..
Monday, February 7, 2011
جہدِ مسلسل
زندگی مسلسل جنگ ہے، اپنی اچھائی پر قائم رہنا مسلسل اور تھکا دینی والی جنگ ہے اور اپنے دل کو ہر شکوے شکایت سے، چاہے وہ لوگوں سے ہو یا الله سے، پاک رکھنے کا نام صبر ہے
Friday, January 21, 2011
نا قابل استعمال
کچھ لوگوں کے نزدیک انسان بھی قابل استعمال جنس ہے اور بیشتر اوقات ہم جانتے بوجھتے ان کے استعمال میں محض اس لئے آتے رہتے ہیں کہ وہ ہم پر نا قابل استعمال کا لیبل نہ لگا دیں
Saturday, January 8, 2011
حد بصیرت؟
مجھے یوں لگتا ہے جیسے دھند کسی علاقے تک محدود نہیں رہی ..یہ ہماری تاریخ ،جغرافیے ،ہمارے نظریات،احساسات،بلکہ ہماری ہر طرح کی سوچ پر بھی چھا گئی ہے.. شب میں تو چراغ روشن ہو جاتے ہیں ، دھند میں کیسے دکھائی دے گا کچھ؟ جب بصارت کی حد چند گز سے زیادہ نہیں.. جب بصارت کی حد اپنی ذات سے آگے نہیں..
مگر پھر خیال آتا ہے بصیرت ، بصارت کی محتاج تو نہیں ہوتی
مگر پھر خیال آتا ہے بصیرت ، بصارت کی محتاج تو نہیں ہوتی
Tuesday, January 4, 2011
Friday, December 24, 2010
دنیا و دین دار
دنیا دار دوسروں کے حصّے کی خوشی بھی سمیٹ لیتا ہے .. اور دین دار اپنے حصے کی خوشی بھی بانٹ دیتا ہے
Friday, December 10, 2010
صفائی نصف ایمان
صفائی نصف ایمان ہے .. اور اگر دل صاف ہو، نظر صاف ہو، روح صاف ہو تو کیا ایمان کامل نہ ہو جائے..
Tuesday, December 7, 2010
عمل میں الف کا اضافہ
Friday, December 3, 2010
بات صرف لاجواب کرتی ہے
بات قائل نہیں کرتی، بات صرف لا جواب کرتی ہے. دوسروں کو آپکی بات کا قائل آپ کا عمل کرتا ہے
Saturday, November 13, 2010
طلوع
سورج کہیں غروب ہو رہا ہو تو زمین کے کسی دوسرے علاقے میں طلوع ہو رہا ہوتا ہے..ہم بھی جو یہاں غروب ہو رہے ہیں، عین ممکن ہے کسی اور جگہ کسی اور افق پر طلو ع ہو رہے ہوں
Thursday, October 28, 2010
روح کی پرواز
روح ہر بوجھ سے ہلکی ہو تبھی سوچ یا خیال پرواز کرتے ہیں.. اور یہ بوجھ منفی جذبے یا ضمیر کا بوجھ ہوتا ہے جو خیال کو پرواز سے روکتا ہے
Tuesday, October 26, 2010
Thursday, October 14, 2010
قدموں میں بچھنا
دوسروں کے قدموں میں ضرورت سے زیادہ بچھنے کی کوشش کی جائے تو دوسرےاکثر آپ کو قدموں ہی میں رکھہ لیتے ہیں
Tuesday, September 28, 2010
Friday, September 24, 2010
Friday, September 17, 2010
Subscribe to:
Posts (Atom)