سچ بولنے سچ لکھنے والے لوگ خود بھی سچے ہوں، ضروری نہیں ہے
یہ خود اپنی دریافت کا سفر ہے۔۔۔ تاریک گوشے میں بیٹھ کر روشن دنیا کو دیکھنے کا عمل۔۔۔
Wednesday, December 14, 2011
Thursday, November 3, 2011
Sunday, October 30, 2011
Friday, October 7, 2011
احساسِ ندامت
وہ جذبہ وہ احساس جو انسان کو اشرف المخلوقات بناتا ہے وہ کسی نیکی کا نہیں، ندامت کا جذبہ ہے، جو اسے ایک ہی وقت میں عظیم بھی بناتا ہے اور عبد بھی
Monday, September 19, 2011
Sunday, September 11, 2011
پارس
پارس صرف اسی مٹی کو سونا بناتا ہے جو اسے پارس سمجھتی ہے اور جو سونا پارس کو پتھر سمجھتا ہے کبھی خود مٹی بن جاتا ہے ،ساری بات یقین کی ہے..
Friday, August 19, 2011
دعا
دعا لفظوں کی محتاج نہیں ہوتی..کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ آپ کی زبان پر لفظ نہیں ہوتے لیکن آپ اس وقت مجسسم حالت دعا میں ہوتے ہیں
آنکھ سے ٹپکنے والا آنسو دعا ہے ..آسمان کی جانب اٹھی ہوئی نظر دعا ہے.. جھکی ہوئی نگاہ دعا ہے..چہرے کی مسکراہٹ دعا ہے.. سر پر ٹہرنے والا ہاتھ دعا ہے.. شکر اور شکریے کا اظہار دعا ہے.. وہ جو خالق ہے ہر شے کا ،اسے بھلا لفظوں کی کیا حاجت..لفظوں کی اس کے سامنے بھلا کیا بساط
آنکھ سے ٹپکنے والا آنسو دعا ہے ..آسمان کی جانب اٹھی ہوئی نظر دعا ہے.. جھکی ہوئی نگاہ دعا ہے..چہرے کی مسکراہٹ دعا ہے.. سر پر ٹہرنے والا ہاتھ دعا ہے.. شکر اور شکریے کا اظہار دعا ہے.. وہ جو خالق ہے ہر شے کا ،اسے بھلا لفظوں کی کیا حاجت..لفظوں کی اس کے سامنے بھلا کیا بساط
Friday, August 5, 2011
آبادیاں
جتھے بوہتیاں قبراں
او تھے و ڈے گراں
جہاں قبریں زیادہ ہوں وہیں آبادی زیادہ ہوتی ہے.. یعنی جہاں مردہ روحوں والے لوگ زیادہ ہوں وہیں "زندہ" انسان بھی زیادہ ہوں گے
او تھے و ڈے گراں
جہاں قبریں زیادہ ہوں وہیں آبادی زیادہ ہوتی ہے.. یعنی جہاں مردہ روحوں والے لوگ زیادہ ہوں وہیں "زندہ" انسان بھی زیادہ ہوں گے
Thursday, August 4, 2011
Friday, July 29, 2011
لکھنا پڑھنا سننا بولنا
کتنے لوگ ہیں جو پڑھتے ہیں مگر لکھ نہیں سکتے، کتنے لوگ ہیں جو لکھتے ہیں لیکن پڑھ نہیں سکتے.. کتنے ہی لوگ ہے جو بولتے ہیں مگر دیکھ اور سن نہیں سکتے اور کتنے ہی لوگ ہیں جو دیکھتے اور سنتے ہیں مگر بولتے نہیں..
کیا ہی اچھا ہو اگر دیکھنے اور سننے والے بولنا اور پڑھ سکنے والے لکھنا شروع کر دیں..اور جو لکھتے ہیں وہ پڑھنا شروع کر دیں
کیا ہی اچھا ہو اگر دیکھنے اور سننے والے بولنا اور پڑھ سکنے والے لکھنا شروع کر دیں..اور جو لکھتے ہیں وہ پڑھنا شروع کر دیں
Wednesday, July 13, 2011
پیسہ
یہ جہاں عجب جہاں ہے جہاں ہم پیسہ خرچ کر کے پیسہ کمانے کے طریقے سیکھتے ہیں اور جب ہم وہ طریقے سیکھہ لیتے ہیں تو پھر ہمیں اس پیسے کو خرچ کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں...
Thursday, June 30, 2011
خوف اور خواہش
خوف خواہش سے جنم لیتا ہے اور خواہش دنیا ہے.جب دنیا کو پیچھے ڈال دیا جائے تو خوف بھی ختم ہو جاتا ہے .در اصل جہاں خواہش ہوتی ہے وہیں کہیں دل میں جہاں اس خواہش کے پودے کی جڑیں ہوتی ہیں یہ خوف اس خواہش کے نا تمام رہ جانے کا خوف بھی سر اٹھانے لگتا ہے
Wednesday, May 25, 2011
کمزور انسان
جب انسان خود کو کمزور سمجھنے لگتا ہے ، وہ اپنا حق چھوڑ دیتا ہے, دوسروں کو اسے غصب کرنے کی اجازت دے دیتا ہے یا پھر دوسری صورت میں دوسروں کا حق بھی مارنے لگتا ہے
Sunday, May 22, 2011
سایہ اور چھائوں
سایے بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں، عمارتوں کے سایے ان ہی کی طرح بے مہر اور گرم، کچھ درختوں کے سایے ان ہی کی طرح چھدرے سے، دھوپ سے بھرے ،اور کچھ درختوں کے سایے ٹھنڈے اور گھنے.. اور اسی طرح ہر انسان کا سایہ کچھ مختلف ہوتا ہے.. دھوپ سے بھرا، گھنا،ٹھنڈا،تاریک یا روشن..اور شاید انسان جس سایے میں بیٹھتا ہے اس کا بہت اثر بھی لیتا ہے ، بالکل اسی طرح جیسے انسان جن انسانوں کے سایے میں بیٹھتا ہے رفتہ رفتہ ان ہی جیسا بن جاتا ہے
Wednesday, May 4, 2011
فرعون را موسیٰ
فرعون کو موسیٰ کا سامنا کرنا پڑتا ہےمگر ہر فرعون کو نہیں، موسیٰ کوئی ایک ہوتا ہے ایک ہی بار آتا ہے اور اس سے پہلے کئی ہزار سال تک ہر فرعون کے گھر میں فرعون ہی پلتا ہے اور وہی اس کی جگہ لیتا ہے
Sunday, April 24, 2011
Friday, April 15, 2011
Thursday, April 14, 2011
Wednesday, April 13, 2011
Sunday, April 10, 2011
Subscribe to:
Posts (Atom)